منکی پاکس پھیلاو کے خدشات: جمرود میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، انٹری و ایگزٹ بند

منکی پاکس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر خیبر کے علاقے جمرود میں واقع غنڈی پمپ ہاؤس میں 12 دن کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔   

اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران غنڈی پمپ ہاؤس محلے میں داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس اقدام کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیائے خورونوش، ادویات، جنرل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔