سیہون میں انسانیت کا قتل: معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی

سندھ کے ضلع سیہون میں افسوسناک واقعے میں دو افراد نے ایک معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق 20 سالہ لڑکی کو ویل چیئر سمیت زبردستی اس کے گھر سے اٹھا کر ملزمان اپنے گھر لے گئے جہاں اسے جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
لڑکی کے چچا امجد علی کی مدعیت میں تھانہ سیہون میں علی رضا چنیسر اور احمد علی ماچھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جن میں سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دوسرا تاحال فرار ہے۔ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔