مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

آئی سی سی نے اپریل کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا، جس میں بنگلادیش کے مہدی حسن کو اس اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا۔

زمبابوے کے بلیسنگ موزا ربانی اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز بھی نامزد امیدواروں میں شامل تھے، تاہم مہدی حسن نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ حاصل کرلیا۔