مائیکروسافٹ کا بڑا فیصلہ، ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا

ٹیکنالوجی کی معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں اپنے تین فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد آپریشنز کو مؤثر بنانا اور منیجمنٹ اسٹرکچر کو مزید بہتر بنانا ہے۔ فارغ کیے جانے والے ملازمین کا تعلق مختلف شعبہ جات سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ اپنی پوزیشن کو مارکیٹ میں مستحکم رکھنے کے لیے ضروری تبدیلیاں کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ کمپنی نے اس سے قبل 2023 میں بھی 10 ہزار سے زائد افراد کو ملازمت سے نکالا تھا۔
ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مطابق یہ اقدامات کورونا وبا کے دوران کی گئی غیر معمولی بھرتیوں کے بعد اب توازن قائم کرنے کی کوشش ہیں۔ ساتھ ہی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں سرمایہ کاری کے لیے اضافی مالی وسائل بھی درکار ہیں۔
مائیکروسافٹ نے حال ہی میں منافع بڑھانے کے لیے ایکس باکس کنسولز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ سرفیس لیپ ٹاپس کی کم قیمت والی سیریز کی تیاری روکنے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔