ایک 25 سالہ جاپانی نوجوان جو اپنا زیادہ تر وقت فون پر گیم کھیلنے میں گزارتا تھا، ایک نایاب طبی مسئلے کا شکار ہو گیا۔
مسلسل گردن جھکائے رکھنے کی وجہ سے اس کی گردن کے پچھلے حصے میں نوکیلا ابھار بن گیا، جس کے باعث وہ اپنا سر اٹھانے سے قاصر ہو گیا۔
طبی جریدے جے او ایس کیس رپورٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں طویل وقت تک غلط پوزیشن میں رہنے کے اثرات کی تفصیل دی گئی ہے۔
متاثرہ نوجوان کو شدید گردن درد اور کھانے نگلنے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے اس کا وزن بھی تیزی سے کم ہو رہا تھا۔
ماہرین صحت کے مطابق، اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال جسمانی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے، خاص طور پر گردن، ریڑھ کی ہڈی اور دماغی صحت پر۔
یہ کیس جدید طرزِ زندگی کے خطرات کی ایک مثال ہے، جو غلط جسمانی عادات کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔