امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک، جو سکوں سے بھرا ہوا تھا، ہائی وے پر الٹ گیا۔ اس ٹرک میں تقریباً 80 لاکھ سکے موجود تھے۔
اس حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور اور ایک مسافر معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہائی وے کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے سکے جمع کرنے کے لیے مشینری کا استعمال شروع کر دیا۔