یقیناً آپ نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ جب کسی جانور کو آئینے کے سامنے کھڑا کیا جائے تو وہ عجیب برتاؤ کرتا ہے۔
کچھ جانور تو خود کو آئینے میں دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں، کچھ ردعمل کا اظہار کرتے ہیں جب کہ کچھ تو آئینے میں دیکھتے ہی حملہ تو کچھ بولنا شروع ہوجاتے ہیں ۔
لیکن دنیا میں کچھ جانور ایسے بھی ہیں جو خود کو آئینے میں دیکھ کر پہچان سکتے ہیں۔
چمپینزی

چمپینزی کا شمار بندروں کی ذہین نسل میں کیا جاتا ہے جو خود کو آئینے میں دیکھ کر پہچان سکتا ہے۔
1970 میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے چمپینزی کے ساتھ آئینے میں دیکھنے کا ٹیسٹ کیا جو ذہین بندر نے پاس کرلیا۔
ڈولفن

ڈولفن انسان دوست مچھلی ہے جو اپنی حرکتوں سے سب کو بھاتی ہے یہ ایک ذہین جانور بھی ہے جو خود کو آئینے میں پہچان سکتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ڈولفن کو شیشے میں دیکھنا پسند ہے یہ نہ صرف پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اسے آئینے میں نظر آنے والے دیگر عکس کو دیکھنا بھی پسند ہے۔
ایشیائی ہاتھی

بھاری بھرکم ہاتھی اپنے دماغ کا اچھا استعمال کرتا ہے، ویسے تو یہ پر سکون رہنے والا جانور ہے لیکن طیش میں آنے پر یہ تباہی مچا دیتا ہے۔
2006 میں نیویارک میں قائم برونکس چڑیا گھر میں ایک ایشیائی ہاتھی کا آئینہ دیکھنے کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں ہاتھ کے چہرے پر لال رنگ کا نشان لگایا جسے ہاتھی نے شیشے میں دیکھ کر پہچان لیا۔
مینا

مینا ایک سمجھدار اڑنے والا جاندار ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے چھوٹے پرندوں میں کیا جاتا ہے، 2008 میں اس پرندے کا آئینہ دیکھنے کا ٹیسٹ کیا گیا جو اس نے بخوبی پاس کیا