جاپان کے 33 سالہ میوزک پروڈیوسر ہنکون کی 10 سال کی محنت سے جمع کی گئی 8 کروڑ روپے کی فراری چند منٹوں میں جل کر راکھ ہو گئی۔
ہنکون نے فراری 458 اسپائیڈر خریدنے کے لیے ایک دہائی تک پیسے جمع کیے تھے، لیکن گاڑی کی ڈیلیوری کے ایک گھنٹے کے اندر ہی اس میں آگ لگ گئی۔
یہ حادثہ گاڑی کے انجن میں خرابی کی وجہ سے ہوا، لیکن خوش قسمتی سے مالک محفوظ رہا۔
ٹوکیو کے شوٹو ایکسپریس وے پر پیش آنے والا یہ واقعہ ہنکون کے لیے انتہائی افسردہ کن ثابت ہوا۔

