اس شہر میں ہیلز پہننے کے لیے اجازت نامہ ضروری، حیرت انگیز قانون

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی شہر Carmel-By-The-Sea میں ایک منفرد قانون نافذ ہے، جس کے تحت دو انچ سے زیادہ اونچی اور ایک مربع انچ سے کم بیس والی ہیلز پہننے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے.

یہ قانون 1963 میں نافذ کیا گیا تاکہ شہر کی ناہموار اور پتھریلی گلیوں میں چلنے کے دوران ممکنہ پھسلن یا چوٹ کے خطرات کو کم کیا جا سکے. شہر کی سڑکیں اکثر درختوں کی جڑوں کی وجہ سے اُبھری ہوئی ہیں، جو اونچی ایڑی والے جوتے پہننے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں.

اجازت نامہ شہر کے سٹی ہال سے مفت میں حاصل کیا جا سکتا ہے، اور بہت سے سیاح اسے یادگار یا سووینئر کے طور پر حاصل کرتے ہیں، چاہے وہ اونچی ایڑی والے جوتے نہ بھی پہنیں.

اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ایک سادہ فارم بھرنا ہوتا ہے، جس میں فرد ذمہ داری قبول کرتا ہے کہ اگر اسے چوٹ لگے تو وہ شہر پر مقدمہ نہیں کرے گا