یوم تکبیر کے موقع پر حکومت پاکستان نے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا. وفاقی حکومت کے مطابق، تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے.
گزشتہ سال دسمبر میں حکومت نے 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، اور اب نوٹیفکیشن کے ذریعے تعطیل کی تصدیق کر دی گئی ہے.
سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سرکاری ادارے اور اسکول بند رہیں گے. پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے بھی 28 مئی کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے.
یوم تکبیر پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے تاریخی دن کی یاد میں ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے. 1998 میں پاکستان نے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا