بہاول نگر میں شدید گرمی، 8ویں جماعت کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی

بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں گرمی کی شدت کے باعث سرکاری اسکول کی 13 سالہ طالبہ انتقال کر گئی.

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، 8 ویں جماعت کی طالبہ کلاس میں حبس اور گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی.

بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی، اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی.

حکام نے شدید گرمی کے اثرات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے