بھارت کی بزدلانہ کارروائی: اسکول بس پر حملہ، پاک فوج کا ردعمل

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس حملے کی منصوبہ بندی کی، جس میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت میدان جنگ میں ناکامی کے بعد دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، تاکہ پاکستان میں خوف اور عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کی پالیسی دہشت گردی کو فروغ دینے کی عکاسی کرتی ہے، اور اس حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، اور دہشت گردی کے ہر پہلو کا خاتمہ کیا جائے گا۔