اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے ذی الحج کے چاند کی رویت اور عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی صدارت میں ہوگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس 29 ذی القعدہ کو ہوگا، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس کا مقصد ذوالحج کے چاند کی رویت کا مشاہدہ کرنا اور ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینا ہے۔
اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی، بصورتِ دیگر عید 7 جون کو ہوگی۔
ماہرینِ فلکیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 مئی کو دکھائی دینے کے امکانات زیادہ ہیں، اس لیے عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
