تھائی لینڈ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والی بلی گرفتار

تھائی لینڈ میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جب ایک امریکی شارٹ ہئیر نسل کی بلی نے پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، 9 مئی کو ایک شہری گمشدہ بلی 'نوب تانگ' کو پولیس اسٹیشن لے کر آیا، جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم، بلی نے اچانک ڈیوٹی پر موجود کئی افسران کو نوچنا اور کاٹنا شروع کر دیا، جس کے بعد اسے "گرفتار" کر لیا گیا۔

پولیس نے بلی کی گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس کے مالک سے ضمانت کروانے کا مطالبہ کیا۔

ایک دن بعد، بلی کا مالک پولیس اسٹیشن پہنچا اور اپنے پالتو جانور کو واپس لے گیا۔