نئی دہلی: پاکستان کے ہاتھوں فوجی شکست کے بعد بھارت نے اب جذباتی ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مٹھائیوں کے نام بھی تبدیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت "میسو پاک" اور "موتی پاک" اب "میسو شری" اور "موتی شری" کے نام سے فروخت ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام اُس کے بعد کیا گیا جب بھارت کو پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے نتیجے میں نہ صرف عسکری محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے۔ بھارت نے اپنے حملے کو "آپریشن سندور" کا نام دیا تھا جو کہ مکمل ناکام رہا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارت کے اس غیر روایتی ردعمل سے واضح ہوتا ہے کہ وہ عسکری میدان میں شکست کھانے کے بعد اب لفاظی اور علامتی اقدامات سے عوام کو بہلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، بھارت کے شہریوں نے بھی اس فیصلے کو ناپسند کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی حلقوں میں اس اقدام کو بھارتی کمزوری اور ذہنی پسماندگی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتی ہیں۔