واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ نئے طلبہ کے ویزا اپوائنٹمنٹس کو عارضی طور پر روک دیں.
اس اقدام کا مقصد درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی جانچ کو مزید سخت کرنا ہے، تاکہ ویزا پالیسی میں مزید سختی لائی جا سکے.
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلبہ کو ویزا حاصل کرنے سے قبل سوشل میڈیا کی سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا، تاہم پہلے سے طے شدہ اپوائنٹمنٹس معمول کے مطابق جاری رہیں گی.
امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے سفارت خانوں کو ہدایات دی ہیں کہ ویزا اپوائنٹمنٹس کی بندش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نئی ہدایات جاری نہیں کی جاتیں.