پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اور ٹیم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ بنگلہ دیش پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان مکمل فٹ نہیں، اس لیے صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ ٹیم آج بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے ۔گی اور مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے