ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کی گرفتاری، پولیس کی بڑی کامیابی

اسلام آباد: پولیس نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات عرف کاکا کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد فرار ہو کر فیصل آباد میں پناہ لی تھی، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ملزم عمر حیات بھی ٹک ٹاکر ہے اور مقتولہ کا قریبی دوست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔