اسرائیل کے حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر سامنے آگئیں۔
اسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔
ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ حملے میں جوہری تنصیب کی بیرونی سطح کونقصان پہنچا اور سائٹ پراسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے نطنز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سائٹ کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائٹ پر کچھ مقامات پر تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔