ایران کیجانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر دھماکے سنے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو دوبارہ محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے چوتھے حملے میں کم از ایک میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا جس میں اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

اس سے پہلے جمعہ کی رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے 200سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے ۔