ایران نے حملے جاری رکھے تو تہران کو تباہ کر دیں گے: اسرائیل کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملے جاری رکھے تو تہران کو جلا کر بھسم کر دیا جائے گا۔

یہ بیان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی دھمکی کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے آمر رہنما نے اپنے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اسرائیل ہی ایرانی عوام کو اس آمریت سے نجات دلائے گا۔