آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں، اسرائیل

اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتہ کے روز امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ’ناقابلِ ہدف‘ نہیں ہیں۔

یہ بیان اسرائیل کی اس حکمتِ عملی کو اجاگر کرتا ہے جو صرف ایران کے جوہری اثاثوں کو غیر مؤثر بنانے تک محدود نہیں بلکہ ایرانی حکومت کے سیاسی و عسکری ڈھانچے کو بھی کمزور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔