اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی قیادت کا نقصان، دو مزید کمانڈرز شہید

ایران نے اسرائیلی حملے میں مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی۔

شہید ہونے والوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی اور جنرل اسٹاف کے ہیڈ آف انٹیلیجنس جنرل غلام رضا محرابی شامل ہیں۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب پہلے ہی ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت چھ جوہری سائنسدان شہید ہو چکے تھے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا، جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔