ٹرمپ کی ایران کو دھمکی: "ڈیل کرلو، اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدہ کر لے، ورنہ اگلے حملے مزید تباہ کن ہوں گے.

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی، مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا ہے، اور اب سب ختم ہو چکے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا دنیا میں سب سے مہلک ہتھیار بناتا ہے اور اسرائیل کے پاس ان کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، لہٰذا ایران کو فوری طور پر معاہدہ کر لینا چاہیے.