ایرن سفارتکاری کیلئے سنجیدہ، مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرن سفارتکاری کےلیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی۔

عباس عراقچی نے 3 یورپی ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارجیت سے نمٹنے پر ہے۔

اس سے پہلے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کےلیے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے، اگر ٹرمپ جنگ روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جارحیت کے مکمل خاتمے تک ایران کا ردعمل جاری رہے گا، یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ خونریزی جاری رکھنے میں دلچسپی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہر کرتا ہے۔