دنیا کے رہنے کےلیے سب سے بہترین شہروں کی تازہ درجہ بندی سامنے آ گئی ہے، اس بار آسٹریا کا دارالحکومت ویانا 3 سالہ حکمرانی کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے پیچھے رہ گیا۔
اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ (EIU) کی جاری کردہ 2025ء کی رپورٹ میں 173 شہروں کا جائزہ صحت، تعلیم، سیکیورٹی، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی معیار جیسے عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔
لسٹ میں درجہ بندی کے لحاظ سے دنیا کے 10 سب سے بہترین شہروں میں کوپن ہیگن (ڈنمارک)، ویانا (آسٹریا)، زیورخ (سوئٹزرلینڈ)، میلبورن (آسٹریلیا)، جنیوا (سوئٹزرلینڈ)، سڈنی (آسٹریلیا)، اوساکا (جاپان)، آکلینڈ (نیوزی لینڈ)، ایڈیلیڈ (آسٹریلیا) اور وینکوور (کینیڈا) شامل ہیں۔
ویانا نے اگرچہ تعلیم اور انفرا اسٹرکچر میں اچھے نمبر لیے لیکن استحکام کے زمرے میں اس کی کارکردگی گری۔
2024ء میں پانچویں نمبر پر رہنے والا کیلگری اس سال 18ویں نمبر پر آ گیا۔
کراچی 2025ء میں بھی نچلی درجہ بندی میں شامل رہا اور دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار پایا۔