اسلام آباد میں موجود سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں پاکستان نے ایران سے سفارت کاروں اور اسٹاف کی فیملیز کے انخلا کااہم فیصلہ کر لیا ہے ،انخلا میں غیراسٹاف کے ارکان بھی شامل ہونگے۔ مقصد سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ، وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد فیصلہ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد کیا ہے۔سینئر حکام کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانہ بدستور کام کرتا رہے گا، پاکستانی قونصلیٹ بھی کام کرتے رہیں گے۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جبکہ سفارتی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے گا جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے پہلے ہی ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
