نئے حج اقدامات کا اعلان: نماز و طواف کے دوران کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی

سعودی عرب نے اس سال کے حج کے لیے صحت کے نئے پروٹوکول کا اعلان کیا ہے، جس میں محدود تعداد میں صرف مملکت میں مقیم افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

نئے اقدامات کے تحت نماز اور کعبے کے گرد طواف کے دوران کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی اور ڈیڑھ میٹر کی سماجی دوری کا قانون نافذ ہو گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مونا، مزدلفہ اور عرفات میں حج مقامات تک رسائی 19 جولائی سے 2 اگست تک ہو گی اور اس دوران صرف اور صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والے افراد ہی وہاں جا سکیں گے۔