ملک میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ، مزید 74 اموات

 ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 جبکہ اموات 5197 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 74 اموات ہوئیں۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار 836، پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔

ایک روز میں 24 ہزار 211 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر  15 لاکھ 62 ہزار 638 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کےلیے سہولیات ہیں اور 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ اس وقت 4 ہزار 152 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 393 وینٹی لیٹر پر ہیں۔