سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں منگل 21 جولائی کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذی الحج بدھ 22 جولائی کو ہوگی۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 30 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حوطہ سدیر اور تمیر کی رصدگاہوں نے ذی الحج کاچاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں سعودی ماہرین فلکیات نے بھی آج شام ذی الحج کاچاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی تھی، ماہرین کا کہنا تھا کہ منگل 21 جولائی ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔