کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کے لیے پی پی کا بزرگ کارکن گھر کے کاغزات لے کرعدالت پہنچ گیا

پاکستان پیپلزپارٹی کا بزرگ کارکن کیپٹن ( ر ) صفدر کی زرضمانت کے لیے گھر کے کاغذات لے کرسٹی کورٹ کراچی پہنچ گیا ۔

سٹی کورٹ کراچی پہنچنے والے پی پی پی کے ضعیف کارکن محمد حفیظ صدیقی نے کیپٹن ( ر ) صفدر کی ضمانت سے متعلق کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ہمارے مہمان ہیں، سندھ میں ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔

 

محمدحفیظ صدیقی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کے لیے اپنے مکان کے کاغذات لایا ہوں۔

سٹی کورٹ کراچی پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے بزرگ کارکن محمد حفیظ صدیقی کا کہنا ہے کہ گھر کے کاغذات زر ضمانت کےطور پر جمع کراؤں گا۔