سی این جی سیکٹر، جنرل انڈسٹری اور برآمدی شعبہ کے لئے گیس مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: سی این جی سیکٹر، جنرل انڈسٹری اور برآمدی شعبہ کے لئے گیس مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

 سی این جی سیکٹر کے لئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کر دی گئی،جنرل انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ برآمدی شعبہ کے لئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے،گھریلو صارفین کے لئے گیس کی موجودہ قیمت برقرا ررہے گی۔

 سی این جی کے ریجن ون کے لئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، ریجن ٹو کے لئے سی این جی 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جبکہ کھاد کے شعبہ کے لئے گیس کی قیمت میں دو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔