جولائی سے دسمبر 2023کے دوران معاشی حالات بہتر ہوئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 کے دوران معاشی حالات بہتر ہوئے، سخت زری اور مالیاتی پالیسیوں کے تسلسل سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی۔

اسٹیٹ بینک کی پاکستان کی معیشت کی کیفیت پر اجرفی ششماہی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام نے بیرونی کھاتےپردباؤ کم کرنےمیں مدد دی ، رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں ، ملکی طلب محدود رہنے کے باوجود مہنگائی بلند رہی، جاری کھاتےکےخسارے میں کمی سے زرمبادلہ کےذخائر میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی کم ہوکر 5 سے 7 فیصد تک آنے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سابقہ تخمینوں سے کم رہنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے اعشاریہ 5 سے ڈیڑھ فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی وجہ سے حقیقی جی ڈی پی میں 1.7 فیصد نمو ہوئی، جاری کھاتےکےخسارے میں کمی سے زرمبادلہ کےذخائر میں ہوا معاشی اظہاریوں میں بہتری کےباوجودمعیشت کوساختی رکاوٹوں کاسامنا ہے، غیریقینی صورتِ حال میں بہتری مہنگائی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، رواں مالی سال دوسری ششماہی میں معیشت میں معمولی بحالی کی توقع ہے۔