الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے، فواد چو ہدری 

 اسلام آباد:وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو ہدری  نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔

 الیکٹرک بسوں کے حوالے سے 2 کمپنیوں سے معاہدہ ہوا، دونوں کمپنیاں بس سے متعلق معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے 2 کمپنیوں سے معاہدہ ہوا، دونوں کمپنیاں بس سے متعلق معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیکل آلات کے حوالے سے صنعتیں قائم کیں، ہم الیکٹرک وہیکل کے فہرست میں اب شامل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، ہم الیکٹرک وہیکلز تیار کریں گے اور پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی کیسز کو ختم کرنے کے لیے آتے ہیں، ہم کہتے ہیں آپ آ جائیں مگر ملکی ترقی کے حوالے سے بات کریں۔