جان بچانے والی94ادویات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ نے عمل درآمد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان 94ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔

وفاقی کابینہ نے گذشتہ ماہ 22 ستمبر کو ان ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی تھی۔جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں، اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے،ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021 تک منجمد رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔