حکومت کی بڑی کامیابی،تین آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف میں کمی کا معاہدہ 

اسلام آباد:حکومت کاتین آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف میں کمی اور دیگر رعایتوں کا معاہدہ طے پاگیا۔

 اعلامیہ کے مطابق گیس پر چلنے والے تین آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ اگست 2019 میں ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کے تحت کیا گیا۔

،سیفائر، ہال مور اور اورینٹ نے معاہدے کے ڈرافٹ پر دستخط کر دیئے، یہ آئی پی پیز 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے تھے۔

ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر حتمی دستخط وفاقی کابینہ اور انکے بورڈز کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔

معاہدوں سے بجلی کے گردشی قرض اور ٹیرف میں نمایاں کمی میں مدد ملے گی،حکومت کو آئی پی پیز سے بجلی خریداری کی بقایا مدت میں 836 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

معاہدوں سے بجلی کے شعبے میں ماضی کے واجبات اور گردشی قرض کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔