ریاض: عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔
عرب اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8 بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، 2 ڈرون حملوں میں صبح سعودی شہر جازان اور خمیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
‘جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط پر 6 ڈرون حملے کیے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اتحادی افواج شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل الرٹ ہیں۔