دنیا کی تیز ترین الیکٹرک بائیک نے زمین پر رفتار کا ریکارڈ توڑدیا

برطانوی کمپنی کی متعارف کردہ الیکٹرک  بائیک نے زمین پر رفتار کا ریکارڈ توڑدیا۔

برطانوی کمپنی نےدنیا کی تیز ترین الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرادی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کانسیپٹ ماڈل نے زمین پر رفتار کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ڈبلیو ایم سی 250 ای وی نامی اس بائیک بارے خبر ہے کہ یہ 250 میل گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

اس کا ڈکٹ سسٹم جسے وی ایئر کا نام دیا گیا ہے وہ اسے ایروڈائنامکلی دنیا کی سب سے مؤثر موٹرسائیکل بناتا ہے۔

پچھلے ٹائر کو 30 کلو واٹ الیکٹرک موٹرز سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ دو 20 کلو واٹ موٹرز اگلے وہیل کا حصہ ہیں۔