پاکستانی نوجوان نے 10 سے 12 فٹ تک اڑ کے دکھا دیا

انسٹاگرام پر پاکستانی نوجوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسے لوگوں کے مجمع میں 10 سے 12 فٹ کے درمیان ہائی جمپ لگاتے دیکھا جاسکتاہے۔

ویڈیو میں موجود ایک عام سے نوجوان کو مجمع کے درمیان سے بھاگتے ہوئے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 دوسری جانب ایک نوجوان چارپائی پر کھڑا دونوں ہاتھ اوپر کیے بینر پکڑے موجود ہے  اور بھاگتا ہوا نوجوان نہایت شاندار انداز میں چارپائی پر کھڑے نوجوان کے بینر سے اوپر چھلانگ لگاتا ہے اور قلابازی کھاکر زمین پر کھڑا ہوجاتا ہے۔

نوجوان کی اس شاندار کارکردگی کو دیکھ کر مجمعے میں موجود تمام افراد نے اسے خوب داد دی۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جسے  بے حد پسند کیاجارہا ہے۔