دل کے ہاتھوں مجبور نوجوان کوقربانی مہنگی پڑ گئی

افریقی ملک سینیگال کے علاقے دیوربیل سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان بھیس بدل کر گرل فرینڈ کا گریجویشن کا امتحان دیتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ نوجوان اپنی 19 سالہ گرل فرینڈ  کا روپ دھار کر اس کی جگہ امتحان دے رہا تھا، وہ گرل فرینڈ کی جگہ 2 پیپر دینے میں تو کامیاب رہا تاہم تیسرے پیپر میں ٹیچر کو شک ہوا اور اسے دھر لیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے فوری طور پر لڑکی اور لڑکے دونوں پر جعلسازی کا مقدمہ درج  کر کے گرفتار کرلیا۔