دنیا کی بلند ترین شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار کی عکس بندی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اماراتی ایئرلائن ایمریٹس نے تصدیق کی ہے کہ برج خلیفہ کے ٹاپ پر کریو ممبر کے یونیفارم پہنے عکس بند کیا جانے والا اشتہار کسی بھی قسم کے خصوصی ایفیکٹس پر عکس بند نہیں کیا گیا بلکہ یہ اشتہار حقیقی طور پر عمارت کے ٹاپ پر شوٹ کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں مختلف میڈیا پلیٹ فارم پر 30 سیکنڈ پر مشتمل تاریخ کے بلند ترین اشتہار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں معروف اسٹنٹ خاتون اور پروفیشنل اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر نکول اسمتھ لڈوک کو بطور کیبن کریو ممبر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکول اسمتھ کے ہاتھ میں ایمریٹس کے پیغام والے کچھ کارڈز بھی موجود ہیں۔

اشتہار میں نکول اسمتھ کے عقب میں دبئی اسکائی لائن کا شاندار نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم اب نجی ائیر لائن ایمریٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اشتہار کی شوٹنگ کی ایک ویڈیوبھی شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں اسٹنٹ خاتون کو برج خلیفہ پر کی جانے والی شوٹنگ کے لیے تربیت لیتے اور چڑھتے دکھایا گیا ہے۔