بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بےنقاب

بھارتی میڈیا حسب عادت پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا  اور دو سال پہلےتباہ شدہ امریکی طیارے کو پاکستان کا بتا کر ہرزہ سرائی کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا  نے 2018 میں امریکی ریاست ایریزونا میں تباہ ہونے والے طیارےکی خبر کو جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستانی طیارہ افغانستان کی وادی پنجشیر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تاہم جلد ہی طیارےکی اصلی تصاویر و تفصیل منظرعام پر آکرانڈین میڈیا کوسخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔