بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے  ہنگامی پلان ایک دن میں طلب 

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24 گھنٹے میں طلب کر لیا۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو، لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر مؤثرعملدرآمد کرائیں گے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ  لیا گیا، وزیراعظم کو ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

 وزیراعظم کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24 گھنٹے میں طلب کر لیا ہے۔

 توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو وزیراعظم نے قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 وزیراطلاعات نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو۔