ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال۔۔!!

واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ 68 ہزار900کیوسک اور اخراج1 لاکھ 68 ہزار900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد75ہزار300کیوسک اور اخراج75ہزار 300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد28ہزار200کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد52 ہزار100کیوسک اور اخراج22ہزار 200کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1187.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.587 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح648.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.232 ملین ایکڑ فٹ ہے۔