وزیر اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے نقصانات اور جاری ریسکیو و امدادی کاروائیوں کے جائزے کیلئے گلگت پہنچ گئے۔وزیر اعظم کا مشیرامور کشمیر قمر زمان کائرہ سابق وزیر اعلی حفظ حفیظ الرحمان،چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف گلگت سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع غذر روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ضلع غذر میں سیلاب سے متاثرہ گائوں بوبر کا دورہ کریں گے۔