فرانس سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے  فرانس سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

دفتر خارجہ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ امداد وصول کی۔

امدای سامان میں اعلی استعداد کے حامل واٹر پمپ،خیمے، ادویات ، ہائی جین کے آلات شامل ہیں۔ فرانس کے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے تربیتی ماہرین بھی امدادی سامان کے ساتھ آئے ہیں۔

فرانس کی طرف سے بھجوائی گئی اس امداد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔