زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدوجہد کروں گا۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ذلفی بخاری کا شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،1980 برطانوی شہریت رکھنے والے ذلفی بخاری کاکہنا ہے کہ ان کا  پورا خاندان وہیں ہے،برطانیہ میں کاروبار کیا وہاں سے بہت کامیابیاں ملیں۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جینا مرنا پاکستان میں ہے،اب عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدو جہد کروں گا،کہا جا رہا تھا کہ حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا،ملک  کو ہماری ضرورت ہے،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں لیکن پاکستان کی خدمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

زلفی بخاری کاکہنا ہےکہ پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے اسائلم لینے کیلئے کوشاں ہے، انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہوگا،برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔