عمران کہتا ہے پسند کا بندہ نہ آیا تو سب کے چہرے داغدار کردوں گا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان میں خود نام لینے کی ہمت نہیں اور قوم کو  "للکارو اور دھمکاؤ" کی سبق دے رہے ہیں، ان میں ہمت ہے تو مسٹر ایکس اور مسٹروائے کا نام لیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ جلسے میں للکاریں اور رات کے اندھیروں میں پیر پڑ جائیں، عمران خان میں ہمت ہے تو مسٹر ایکس اور مسٹروائے کا نام لیں، عمران خان کوبرا لگا ہےکہ ان کی پارٹی کے لوگوں کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں،کل جوکالز کروا رہا تھا آج کہتا ہےکہ ان کے لوگوں کوکالز آتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کالزہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں دی جاتی تھیں، دو ماہ بعد ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا، ان کا انقلاب رانا ثنااللہ کے ڈر سے نکلا ہی نہیں، یہ کہتے ہیں کہ ان کی پسند کا آرمی چیف ہو، عمران خان رات کے اندھیروں میں کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں اپنی پارٹی اور قوم کوبتاؤ, 2014 کےدھرنے کے دوران کہا کہ انگلی اٹھنے والی ہے، جنرل راحیل شریف نے آپ کوبلایا تو آپ ہنستے ہنسے نکل گئے،کیا دھرنے کے لوگوں کو بتا کرگئے تھےکہ رات کے اندھیرے میں کس سے ملاقات کے لیےگئے تھے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے، ان کے کیس میں بھی دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا، میرے کیس میں نیب نے فرار اختیارکی ہے،  صرف رانا شمیم کی گواہی نہیں،ارشد ملک اور شوکت عزیزصدیقی کا بھی بیان ہے،  عمران خان ان کے لاڈلے نہیں وہ صرف اپنا کام نکالنا چاہتے ہیں، کہتا ہے میری پسند کا بندہ نہ آیا تو میں سب کے چہرے داغ دار کردوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کی قوت سے باہر ہے، مہنگائی کی وجہ شہبازشریف نہیں آئی ایم ایف معاہدہ اورعمران خان کی نااہلی ہے، چار سال کی نااہلی اور نالائقی کےدور رس نتائج ہوتے ہیں، اس کا مجرم عمران خان ہے ۔