اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنے وطن آگیا ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کرونگا۔
5 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں۔
جس طرح 99-98 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا اسی طرح ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ’قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔