پیٹرولیم قیمتوں متعلق خبروں پر اوگرا وضاحت جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو کیا جائے گا،پیٹرولیم قیمتوں بارے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے: ترجمان اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو کیا جائے گا۔
اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ غلط معلومات سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔